• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس اور بولان میل آج سے چار روز کیلئے بند

لاہور(آئی این پی)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل (آج)پیر سے چار روز کیلئے بند رہے گی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو (آج) 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیاہے۔ ترجمان کے مطابق بولانمیل16نومبر کو کراچی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی جبکہ 18نومبر کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس 14نومبر کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی جبکہ 15نومبر کو کوئٹہ سے دوبارہ روانہ ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید