نواب شاہ( محمد انور شیخ/ بیورو رپورٹ) پیپلز میڈیکل ہسپتال میں پیپلز پارٹی کا کارکن تڑپ تڑپ کر فوت ہو گیا 30سالہ اسامہ قریشی کو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں کارکنوں کو لاڑکانہ لے جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور وہ اس سلسلے میں مصروف تھے اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اسامہ قریشی کو ان کے دوست پیپلز میڈیکل ہسپتال کے شعبہ امراض قلب لیکر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرنے کی بجائے ٹراما سینٹر بھجوا دیا اس دوران وہ مسلسل کراہ رہے تھے اور بائیں بازو میں شدید ٹیسیں اٹھ رہی تھی جو کہ دل کے دورے کی علامت ہوتی ہے تاہم ٹراماسینٹر کے ڈاکٹروں نے ان شعبہ امراض قلب جانے کا مشورہ دیا تاہم پھر دوبارہ انہیں میڈیکل فور وارڈ میں منتقل کیا گیا اسی اثنا میں دل کے دورہ کے باعث وہ تڑپ تڑپ کر خالق حقیقی سے جا ملے اسامہ قریشی کے والد کا چند روز قبل انتقال ہوا تھا اور گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو اسامہ قریشی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے گھر جا کر دعا کی تھی ۔