• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کے فرار میں ملوث افسران کی عدم بحالی کی درخواست نمٹا دی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے قیدیوں کےفرار میں ملوث جیل افسران کی عدم بحالی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔ جمعرات کو کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت، آئی جی جیل خانہ جات و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی نے سابق ڈی آئی جی جیل غلام مرتضیٰ اور ڈی ایس پی فہیم کو بحال کرنےکاحکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کو اظہار برہمی کیا۔ اس موقع پر عدالتی حکم پر محکمہ داخلہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری عدالت میں پیش تو فاضل عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کی سرزنش کی اور ان استفسار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا، قیدیوں کے فرار کی انکوائری کرنے والے نااہل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے بتایا کہ انکوائری میں بیس گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید