دادو ( نامہ نگار جاوید ناریجو) دادو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال جاتے ہوئے رکشے میں سوار حاملہ خاتون نے سینما چوک کے قریب راستے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر امجد مستوئی کے مطابق حاملہ خاتون کو اسپتال میں منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال تک پہنچ نہیں پائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شہر کے اسپتال کے گائنی وارڈ میں تمام سہولیات موجود ہیں، تاہم خاتون کو اسپتال تک لایا ہی نہیں جا سکا۔ شہریوں نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دادو میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔