• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کی وکلاء ایکشن کمیٹی کے آئینی بنچ پر بیان کی مذمت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مبینہ نام نہاد، آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل سے وکلاء کے غیر منتخب نمائندوں کی جانب سے ایسے بیانات کے اجراء پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے ، سپریم کورٹ بارکے صدرمیاں رؤف عطاء نے کہاہے کہ آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایسے بیانات کا مقصد جوڈیشل کمیشن کی منصفانہ کارروائیوں کو نقصان پہنچانا ہے ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ کو توسیع دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے ، اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جوڈیشل کمیشن اور آئینی بنچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،ہم 26 ویںآئینی ترمیم اور اس کے تحت کیے گئے فیصلوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید