کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی )نے سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 420 بیرل کے اضافے سے 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔