کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کے لیے گیم چینجر ہےاس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں بس ڈیپوز اور ٹرمینلز کے تعمیراتی کام میں پیش رفت اور یوٹیلیٹیز کی منتقلی جیسے چیلنجز سمیت دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے تعمیراتی عمل میں بین الاقوامی معیارات کی پاسداری یقینی بنانے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنی تکنیکی سفارشات پیش کیں۔