• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند سکول فعال اور درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواایس اوکے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان،ڈپٹی آرگنا ئزرز ہارون موسیٰ خیل،بشیر افغان،زبیر ترین، ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، شریف دمڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑاور سید وہاب آغانے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے مختلف بوائز وگرلز سکولز میں بچوں کو ب فارم نہ ہونے پر کلاسز سے باہر نکالنے، سکول نہ چھوڑنے ، تعلیم سے محروم رکھنے کے علم دشمن اقدامات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم ساتذہ کا احترام کرتی ہےلیکن یہ امر انتہائی قابل تشویشناک ہے کہ اساتذہ ب فارم نہ ہونے پر معصوم بچوں کو سکولوں سے باہر نکال رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں والدین کے شناختی کارڈز کی شرط رکھ کر بچوں وبچیوں کو تعلیم سے دوررکھا گیا ، دوسرے مرحلے میں ب فارم نہ ہونے پر میٹرک کے طلباء کے داخلے نہیں بھیجے گئے اور اب تیسرے مرحلے میں پرائمری کی سطح پر بچوں وبچیوں کو سکول سے نکالا جارہا ہے ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ب فارم کی شرط کا خاتمہ اور تعلیمی سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو دورکیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید