• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،بی پی ایل اے

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن یکجہتی پینل کی آرگنائزنگ کمیٹی اور دوستوں کی طرف سے استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے یکجہتی دوستوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کالج اساتذہ میں مثبت اور سائنسی طرز فکر کو فروغ دیتے ہوئے بطور استاد معاشرے میں ان کی عظمت کو اجاگر کرکے تعلیم و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پروفیسر جمیل آغا امیدوار برائے صدارت بی پی ایل اے نے اس موقع پر کہا کہ یکجہتی وفود نے اپنے دوروں میں اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے فخر محسوس کیا کہ کالج اساتذہ اس جدید دور میں کم ترین وسائل میں رہتے ہوئے بھی اپنے مقدس پیشے سے مخلص ہیں اور بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اپنے فرائض سے عہدہ برآ ہورہے ہیں۔ جمیل آغا نے کہا کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ چار سالہ بی ایس پروگرام کو مکمل طور پر کالجز کے حوالے کرکے ان کے لیے سائنسی لیبارٹریوں اور لائبریریوں سمیت تمام خالی اسامیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرنے کے علاوہ نئی اسامیوں کی تشکیل پر بھی ہر سال سالانہ اور دیگر ضمنی بجٹ میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ آج بھی دور و دراز کے علاقوں میں نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں بلکہ رہائشی و بیچلر لاجز سے محروم رہ کر نامساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جس کے لئے لازم ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترسیل کے ذریعے ترقی کے نئے امکانات پیدا کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے ساتھ ٹیچنگ سروسز کی بنیاد پر ٹیکسز میں حتی الامکان کمی لانے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید