کوئٹہ(پ ر)آل ہزارہ کیپٹن احمد علی میموریل انٹرسکولز فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فائنل میچ گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی سکول اور ڈان آئیڈیل پبلک سکول کے درمیان کھیلا گیا۔ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ایک صفرسے جیت لیا۔مہمان خصوصی باقر حسین ریٹائرڈ ایس پی ای ٹی تھے۔