کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک حکمنامہ کے مطابق ضلع کوئٹہ میں پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت، ذخیرہ اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور ایم سی کیو کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے تعاون سے پلاسٹک بیگز ضبط کریں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو سیل کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ حکمنامہ میں کسٹمز، ایف سی، لیویز اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع کوئٹہ کی حدود میں پلاسٹک بیگز کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔