• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں 5ملک شاپس سربمہر‘23کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)دودھ کے نام پر ملاوٹی محلول کی فروخت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملک شاپس سربمہر کردیئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے عتیق اللہ خان کی ہدایت و فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ شہر کے مختلف مضافات ، قلعہ سیف اللہ اور اورماڑہ میں انسپکشن ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 23 کھانے پینے کے مراکز مالکان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔پشتون آباد کے علاقے میں سیل کردہ 5 ملک شاپس کے مالکان کے خلاف دودھ کی معمولی مقدار میں خشک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پر ایکشن لیا گیا۔ سریاب روڈ ، زرغون روڈ ، گلوبل سینٹر اور مشرقی بائی پاس میں 2 دیگر ملک شاپس سمیت متعدد مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ علاوہ ازیں اورماڑہ اور قلعہ سیف اللہ میں زائد المیعاد مصنوعات کی موجودگی ، صفائی کے نامناسب انتظامات ، پکوان میں خراب کوکنگ آئل ، ناقص رنگوں کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر جنرل اسٹوز ، ہوٹلوں اور بیکنگ یونٹس سمیت 16 مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے ۔اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کھانے پینے کے مراکز سے برآمد شدہ زائد المیعاد و ناقص مصنوعات کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔
کوئٹہ سے مزید