• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران تنظیم انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی نئی پوسٹوں پر تحفظات کا اظہار

کوئٹہ(پ ر) انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ افسران کی تنظیم نے ایک بیان میں حال ہی میں سمال انڈسٹریز اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز میں نئی پوسٹوں کے اشتہار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محکمے پہلے ہی عملے کی زیادتی کا شکار ہیں اور کوئی نئی خدمات یا شعبے ایسے نہیں بنائے گئے جن کے لئے اضافی عملے کی ضرورت ہو۔ بھرتیاں محکمے کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں اور معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔تنظیم نے نشاندہی کی کہ حکومت پہلے ہی شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جس کے اثرات مختلف شعبوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ افسران کی تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر ان نئی اشتہار شدہ پوسٹوں کو منسوخ نہ کیا گیا تو وہ عدلیہ میں درخواست دائر کرنے پر مجبور ہوں گے۔افسران کی تنظیم نے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سے براہ راست اپیل کی کہ وہ اس بھرتی کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ یہ معاشی ترقی میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی بے جا بھرتیوں سے بچایا جانا چاہئے ورنہ اس کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور یہ اپنی حقیقی صلاحیتوں سے محروم ہو جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید