• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 8ضمنی الیکشن‘بی این پی عوامی اسد گروپ نے پیپلزپارٹی کی حمایت کردی

کوئٹہ(این این آئی) پی بی 8 سبی لہڑی کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی عوامی میر اسد بلوچ گروپ کے امیدوار امان اللہ مری پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردارزادہ کوہیار خان کے حق میں دستبردار ہوئے دوسری جانب بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسد اللہ بلوچ اپوزیشن کے بینچوں میں بیٹھے ہیں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے میر اسد بلوچ کے تمام ترقیاتی کام روک رکھے ہیں اور بجٹ میں پنجگور میں ان کی کوئی اسکیم بھی شامل نہیں کی گئی ان حالات میں سبی میں بی این پی عوامی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید