• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل حدود کے 58 وارڈز میں تمام ڈیری اور مویشی فارمز پر پابندی عائد

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک حکمنامہ کے مطابق میونسپل حدود کے 58 وارڈز میں موجود تمام ڈیری فارمز اور مویشی فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے شہری علاقوں میں اب نئے مویشی یا ڈیری فارم قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان فارمز کو جو گزشتہ دو سالوں میں عدالت کے احکامات کے باوجود قائم کیے گئے تھے منتقل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایم سی کیو کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تمام ایسے فارمز کو سیل کر دیں۔ حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ایک مشترکہ ٹیم تمام متعلقہ محکموں کی مدد سے میں تشکیل دی جائے گی جو سروے کرنےکے ساتھ ساتھ ایسے تمام فارمز کو سیل کرے گی جو میونسپل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا عوام کے لیے باعث تکلیف ہیں۔
کوئٹہ سے مزید