لورالائی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے مختلف علاقوں میں قائم لیویز چوکیوں کا دورہ کیا تحصیل میختر میں دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر لیویز فورس کے تین اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے لیویز اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت لیویز فورس کی ذمہ داری ہے فورس میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غیر حاضری پر سخت کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کی حاضریاں، سیکیورٹی انتظامات اور چوکیوں پر مامور لیویز اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں مشکوک افراد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھیں عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ اور لیویز فورس کی اولین ذمہ داری ہے۔