• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا ٹراما سینٹر کا دورہ ،دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اتوار کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے خون کا عطیہ بھی کیا۔ انہوںنے مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں ، اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران خان کاسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق آگاہی دی ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کے علاج معالجے کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے بعد ٹراما سینٹر اور اسپتال انتظامیہ کے فوری رسپانس ایکشن کو سرا ہا۔انہوں نے کہا کہ بڑا سانحہ تھا ایسی غیر معمولی صورتحال میں سول اسپتال اور ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے پوری تندہی سے طبی ایمرجنسی کو ہینڈل کیا ، مشکل حالات میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سفارش کی جائے گی کہ طبی خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید