• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘مولانا محمد اویس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ مشن ہے ،عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا،خدام ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پرآئینی و قانونی شکست سے دوچار کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے با چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 12 نومبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر سے علما کرام شرکت کریں گے ختم نبوت کانفرنس جامع قندہاری میں ہوگی جس میں صوبے بھر سے قافلے شرکت کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید