جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے مزید شواہد راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دیے۔
پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوع کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا، جس میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔
ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو بانئ پی ٹی آئی سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔