• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ 69 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 69 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ47 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 28 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں آج پانی کی آمد 28 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ میں پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک، ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ  کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک ہے۔

قومی خبریں سے مزید