• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر گڑھ: موبائل ٹھیک کروانے آئی لڑکی سے دکاندار کی مبینہ زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا


شکر گڑھ میں موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کی ملزم نے ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی سے پیسے لیتا رہا۔

پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے گھر بلایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھی بنائی۔

ملزم 4 ماہ تک ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی سے پیسے بٹورتا رہا۔

لڑکی گھر سے 24 تولے زیورات اور نقدی چوری کر کے دکاندار کو دے چکی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید