کوئٹہ(پ ر)گجر ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کی طرف سے ایم ای ایس کوئٹہ سے ریٹائرڈ چوہدری محمد اکرم گجر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر مبین خان تھے تقریب میں پشتونخوامیپ کےعلی پراچہ نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کے آغاز پر سانحہ ریلوے اسٹیشن کے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی صدر گجر ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان حاجی ارشد گجر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سول سوسائٹی کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے چوہدری محمد اکرم گجر کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں وہ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان ہیں اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اللہ تعالی ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے علی پراچہ نے کہا کہ گجر ویلفیئر سوسائٹی نے اچھی روایت شروع کی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے مہمان خصوصی مبین خان نے چوہدری محمد اکرم گجر کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔