کوئٹہ(پ ر) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کےصوبائی صدر نور زمان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری حضرت علی اچکزئی حاجی کریم بلوچ اسلم کھیتران میر نادر شاہ محسن مرزا نور احمد قمبرانی قاری باسط اور ظہور مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر سےمطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ڈپلومہ انجینئرز کے سروس رولز میں گریڈ 18 ایکس ای این کی پوسٹوں کا کوٹہ مختص کیاجائے دیگر صوبوں میں ڈپلومہ انجینئرز کو ایکس ای این کی پوسٹوں پر ترقی دی گئی ہے اور تمام صوبوں کا نوٹی فیکیشن بھی موجود ہے جبکہ بلوچستان کے ڈپلومہ انجینئرز پروموشن سے محروم ہیں جو کہ سرا سر ظلم کے مترادف ہے 2012 میں بھرتی ہونیوالے سب انجینئرز کا نام سنیارٹی لسٹ میں شال کیاجائے ۔ سی اینڈ ڈبلیو انتظامیہ نے جان بوجھ کر ڈپلومہ انجینئرز کو پروموشن سے محروم کر رکھا ہے ۔ بیان میں انہوں نے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔