• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی خواتین ہر شعبہ میں نمائندگی دینے کیلئے سنجیدہ ہے،رضیہ ناز بلوچ

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی چاغی کی سیکرٹری برائے خواتین رضیہ ناز بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی خاتون سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خاتون سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی تعلیم سیکرٹری سعدیہ بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کی ممبر فریدہ بلوچ، شاری ابوالحسن اور حمیدہ فدا کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے کامیاب کونسل سیشن میں خواتین کو اہم عہدوں پر فائز کرکے ثابت کردیا کہ پارٹی جمہوری ہونے کے ساتھ خواتین کو ہر میدان میں نمائندگی دینے کے لئے سنجیدہ ہے اور نیشنل پارٹی واحد پارٹی ہے جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد پورے ملک سے شامل ہوئی ہے حالیہ کونسل سیشن میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے کا مکمل یہ حق حاصل تھا۔
کوئٹہ سے مزید