• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن جیسے مسائل ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سرور خان بازئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق کونسلر حاجی سرور خان بازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اورکرپشن جیسے مسائل ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔کرپٹ عناصر نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔نیب سمیت انسدادبدعنوانی کے تمام ادارے ملک سے کرپشن کاقلع قمع کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کے لیے حکمرانوں کو سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کا سیلاب ان حکمرانوں کو بہا لے جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید