• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس بقایا جات کے ساتھ رننگ بیسک پر ادا کیا جائے‘عبدالحنان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) ایپکا افرادی قوت تربیت یونٹ کے جونیئر نائب صدر عبدالحنان کاکڑ نے کہا ہے کہ 10فیصد بقایا جات کیساتھ ڈی آر اے رننگ بیسک پر ادا کیاجائے باقی تمام صوبوں میں ڈی آر اے رننگ بیسک پر دیا جارہا ہے صرف بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو ڈی آر اے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جارہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب مہنگائی نے ملازمین کو شدید مشکلات کا شکار کر رکھا ہے ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں وفاق کی جانب سے ملازمین تھوڑا بہت ریلیف ملتا ہے تو بلوچستان حکومت کٹوتی کر دیتی ہے ۔ ڈی آر اے کی مثال ہمارے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور 10 فیصد بقایاجات سمیت ڈی آر اے رننگ بیسک پر ادا کرے۔
کوئٹہ سے مزید