کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسلر نصر اللہ بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8فروری کو حلقہ پی بی 44 کی عوام نے نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کو اپنا ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا مگر بالادست قوتوں نے فارم سینتالیس کے جعلی نوٹیفکیشن کے تحت ان کی جیت کو ہار میں بدل دیا جو عوام کے ووٹ کی توہین ہے انہوں نے کہاکہ اس بار 21 نومبر کو عوام کسی کو ہرگز اپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے 20 نومبر کی شام تک بھرپور الیکشن کمپین چلائیں کے اور پھر 21 نومبر کی رات گئے تک اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے حلقہ 44 کی عوام اپنا ووٹ نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کریں ۔ نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے موثر آواز اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 21 نومبر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی کامیابی کا دن ہوگا اور فارم سینتالیس کی پیداوار جعلی نمائندے ہمیشہ کیلئے سیاسی میدان سمیت حلقہ 44 سے بھی دستبردار ہونگے۔