• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپ 29، نئے مسودے میں غریب ممالک کیلئے فنڈز کے ٹھوس آپشنز تجویز

باکو (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے موسمیاتی معاہدے کےگزشتہ روز جاری ہونے والے نئے مسودے میں غریب ممالک کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹھوس آپشنز تجویز کیے گئے ہیں، موسمیاتی مالیاتی معاہدے کے تازہ ترین مسودے کے مطابق، زیادہ تر ترقی پذیر ممالک دولت مند ممالک سے کم از کم 1.3 ٹریلین ڈالر کے سالانہ وعدے کے حامی ہیں۔یہ تعداد 100 ارب ڈالر سالانہ سے 10 گنا زیادہ ہے، جسےامریکہ، یورپی یونین اور جاپان سمیت ترقی یافتہ ممالک کا ایک چھوٹا سا پول فی الحال ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس میں ایسے حل طلب نکات باقی رہ گئے ہیں جو طویل عرصے سے معاہدے میں تاخیر کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید