کیلیفورنیا( عظیم ایم میاں) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ’’سلیکون ویلی‘‘ سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مرکز بنانے کی پرجوش مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اورکلیفورنیا میں ٹیکنالوجی کے متمول امہرین اور ان کے بزنس اداروں کے تعاون اور باہمی اشتراک سے ممتاز امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس منعقد کرکے اس مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ممتاز اور جدید ٹیکنالوجی کے کاروبار میں معروف کاروباری اداروں کے سربراہوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ہے جبکہ ممتاز پاکستانی ، امریکی بلال فاروقی، ڈاکٹر ثناء خان، ڈاکٹر سہیل مسعود، ڈاکٹرنوید شیروانی کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ گوگل کے شعبہ پروگرام اور پورٹ فولیوں کے سربراہ عاصمہ کھوکھر اوردیگر اداروں اور ماہرین کی شرکت واقعی اس کانفرس کی اہمیت اجاگر کرتی ہے۔سفیر پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی بشمول آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں عالیم سطح پر اہم سروسز فراہم کرنے کیلئے پاکستان کی نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحیت اور جذبہ موجود ہے۔بلال فاروقی کا کہنا ہےکہ وہ ابتدائی طورپر 12ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (جنرل) اور ہیلتھ کے شعبے میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سہیل محمود بھی امریکہ میں کامیاب کاروبار اور ملازمین کی بہت بڑی تعداد سے قائم اسٹرکچر کی کامیابی کے بعد اب آبائی وطن پاکستان میں روزگار کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے مواقع لیکر کسی حکومتی مراعات کے بغیر اپنےوسائل لگانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر ثناء خان بھی اپنے آبائی وطن میں سرمایہ کاری اسی شعبے میں کررہے ہیں۔