اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہء آذربائیجان مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید احمدوف نے وزیر اعظم کو باکو ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔