• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی کاروباری فضا کو بہتر بنانا ان کی حکومت کا مقصد ہے،سندھ میں اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا رہی ہے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کےلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام، سیاسی افسر جیراڈ ہانسن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے 2022 میں بھاری نقصان اٹھایا جب موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے 21 لاکھ گھر تباہ کردیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی اداروں اور 57 ارب روپے صوبائی حکومت نے ڈال کر اور وفاقی حکومت سے ملنے والی امداد کے ساتھ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید