• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موقف پر قائم، چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے موقف پر سختی سے قائم رہتے ہوئے اس میں لچک پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی انکار کے بعد انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کو لکھے گئے خط میں کئی اہم سوالات کے جواب ما نگے ہیں اور ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی پر قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرنے کا واضح اشارہ بھی دے دیا ہے۔ پاکستان کے کڑے موقف کے بعد آئی سی سی کے حکام پریشان اور بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب غیر یقینی صورت حال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کر دی۔ جس میں پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہے۔ پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے اور اس ویژول آئیڈنٹیٹی میں ایونٹ کے لوگو سمیت دیگر تصویری عناصر کی نمائندگی کی گئی ہے۔ حالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے میگاایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے، آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید