• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 5؍ پیسے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں8پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں82پیسے کی کمی،پاؤنڈ بھی 2.51 روپے سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے اور قیمت فروخت 277.90 روپے سے بڑھ کر 277.95 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8 پیسے کے اضافے سے 276.94 روپے سے بڑھ کر 277.02 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 278.83 روپے سے کم ہو کر 278.80 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 82 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 293.50 روپے سے کم ہو کر 292.68 روپے اور قیمت فروخت 296.26 روپے سے کم ہو کر 295.44 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.15 روپے کی کمی سے 353.86 روپے سے کم ہو کر 351.41 روپے اور قیمت فروخت 2.51 روپے کی کمی سے 357.25 روپے سے کم ہو کر 354.74 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید