ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈ کے صدر رانا عبدالرحمن نے سموگ کی آڑ میں بازاروں کی جلد بندش کی پالیسی کو مستر د کردیا ہے اورایسے اقدامات کو تاجر کش قرار دیا ہے ،ان کاکہنا ہے کہ کارو بار پہلے ہی مندے کا شکار ہیں،خاص طورپر چھوٹے تاجروں کا اپنی دکانوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہورہا ہے ان حالات میں رات آٹھ بجے بازار بند کرنے کی پابندی سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سموگ و فضائی آلودگی کے ذمہ دار تاجر نہیں ہیں ، لیکن سزا انہیں ہی سنادی گئی ہے ، ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ڈور شاپنگ مالز اور چھوٹے تاجروں کو رات دس بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے۔