ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ صدر ملتان نے بستی دھریباں علاقہ تھانہ صدر میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے مساج سینٹر پرریڈ کیا تو فحاشی کا دھندہ جاری تھا مجرمہ شتہاری شہناز عرف شانو مائی کے شوروویلہ کرنے سے فرار ہو گیا پولیس نے مساج سنٹر سے چھاپہ کے دوران 02 لڑکیوں اور 02 لڑکوں سمیت کل 4 ملزمان کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں خاور، انور، نادیہ اور عاصمہ شامل ہیں گرفتار ملزمہ شہناز عرف شانو مائی جسم فروشی اور قحبہ خانہ چلانے کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔