ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کاروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 4 پاپڑ فیکٹریز، فش فرائنگ یونٹ اور میرج ہال کی انسپکشن کی،اس دوران 25 کلو چائنہ نمک، 22 کلو کھلے مصالحہ جات، 40 لٹر غیر معیاری مکسچر تلف جب کہ 6 فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سنٹرل جیل چوک، انصاری چوک، عثمان گارڈن، مظفرگڑھ روڈ اور بکر منڈی کے قریب فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔پاپڑ کی تیاری میں کھلے غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر پاپڑ فیکٹریوں کو ایک لاکھ 80 ہزار کے جرمانے۔ فش فرائنگ یونٹ کو چائنہ نمک کے استعمال پر 15 ہزار، انتہائی ناقص ماحول میں خوراک کی تیاری پر میرج ہال کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چائنہ نمک اور کھلے اجزاء کے استعمال اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔