ملتان (سٹاف رپورٹر)حسن ناصر شہید کی چونسٹھ ویں برسی کے موقع پر کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی کے زیراہتمام نیو ملتان میں احتجاجی مظاہرہ محفوظ خان شجاعت کی قیادت میں کیاگیا۔مقررین نے کہا کہ جنرل ایوبی آمریت کے پہلے شہید سید حسن ناصر کو 1954ء اور 1956ء میں دو مرتبہ پاکستان سے جلا وطن کیا گیا۔سید حسن ناصر نےہمیشہ شہداء شکاگو،یاشہداءہشت نگر،شہداء پٹ فیڈر اور شہداء لانڈھی کورنگی کے مزدوروں کے حقوق کا جھنڈا بلند رکھا ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حسن ناصر شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کیاجائے۔شہداء کالونی ملز کی یادگار جائے شہادت پر بنائیں اور ان کے وارثوں کو خون بہا ادا کیا جائے،مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے لیاقت چوھان ایڈووکیٹ، کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ سلیم اختر قریشی،طالبعلم رھنما جنگل خان،ایم کیو ایم کے غلام علی بخاری، عوامی نیشنل پارٹی کے سالم علی بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔