ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ سرائیکستان کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ۔ سرائیکی تعلیم کے اجراء اور وسیب کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ، سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر کات، سرائیکی انقلابی شاعر عاشق صدقانی اور معروف آرٹسٹ ضمیر ہاشمی نے دیرہ غازیخان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں محمد حسین چنڑ، ملک زبیر وینس، ذیشان ولیانی موجود تھے۔