ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے ڈینگی ورکر نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈپٹی کمشنر آفس کےسامنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈینگی ورکرز کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، اس بارے متعلقہ حکام سے کئی بار ملاقات کی گئی ، مگر شنوائی نہیں ہورہی ، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری صحت ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جائے ۔