• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مشترکہ آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ٹیموں نے ملتان اوررحیم یار خان کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ 43افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ملتان کی بستی نانڈلہ سے 70لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 3نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن ملتان سرکل امجد نواز بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا، ایڈیشنل ایکسین ملتان سرکل تاج محمود قمر اور ایس ڈی اوواپڈا ٹاؤن سب ڈویژن محمد علی طاہر کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ پرویز، ذیشان، اسسٹنٹ لائن مین عمران شاہ، لائن مین عمران بشیر، اشفاق گجر اور میٹرریڈر سعید غنی پر مشتمل ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ بستی نانڈلہ میں آپریشن کیا۔ بستی کے مختلف مقامات سے 18افراد ڈائریکٹ تاروں، میٹرٹمپرنگ کرکے اور بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔جوائنٹ آپریشن میں 7لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 3کنکشنز منقطع کردئیے گئے ۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی میپکو ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ ظاہر پیرسب ڈویژن خانپورمیں آپریشن کیا۔15لاکھ روپے کے سابقہ واجبات کی عدم ادائیگی پر بستی قطب الدین مانک، بستی بشیر جتوئی، بستی جان محمد لاشاری، بستی اللہ وسایا آرائیں، بستی اللہ وسایاسانگی، بستی عابد سانگی، بستی زین العابدین سانگی اور بستی عبدالمالک سے 25KVAاور50KVAکے 8ٹرانسفارمرز اور 6مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں۔ٹیم نے 25صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔2بجلی چوروں کو تھانہ رکن پور کی پولیس ٹیم نے موقع سے گرفتار کرلیا۔۔ایک روز میں مزید90افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔65بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر57 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔12نومبر2024ء کو ملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو11لا کھ20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 15 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔
ملتان سے مزید