لاہور (رپورٹ، عیشہ آصف)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہروں میں 90فیصد جبکہ دیہات میں 30فیصد افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں،بازاری کھانے،کولڈ ڈرنکس، بےکار رہنے سے وٹامن ڈی کی کمی کا باعث ہیں۔ ملک میں ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری کا شکار بھی بہت لوگ ہوتے ہیں اس کی بھی بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہی ہے۔ ہمارے ملک میں قدرتی اشیاء بڑی وافر مقدار میں ہیں لیکن ان نعمتوں کا ہم شکر ادا نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور سکاٹ مین فارما سیوٹیکلز کے اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان ’’وٹامن ڈی کی کمی (وجوہات، علامات اور علاج) آخر پاکستان میں 90فیصد افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں؟‘‘ میں کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی پروفیسر شمسہ ہمایوں اور پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور تھے۔ مقررین میں پروفیسرز ڈاکٹر فیصل مسعود، پروفیسر عالیہ بشیر، ڈاکٹر آمنہ ضیاء، ڈاکٹر شاہینہ آصف، پروفیسر ڈاکٹر شمیلہشامل تھے۔میزبانی کے فرائض چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی واصف ناگی نے سر انجام دیئے۔