میرپورخاص(رپورٹ:سید محمد خالد ) سندھڑی تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کے کیس میں پیشرفت کی رپورٹ ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت دس پولیس افسران و اہلکار روپوش قرار دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی ہے۔ رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت دس افسران و اہلکاروں کو روپوش قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے کر اب تک تین چھاپے مارے جاچکے ہیں۔