پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں خواتین وراثتی حق کے حصول میں تشدد کا نشانہ بننے لگیں، رواں سال 527خواتین نے وراثتی حقوق کے عدم تحفظ پر شکایات درج کرائیں۔پشاورکی رہائشی خاتون سعدیہ نے بتایا ہے کہ جائیداد میں حق مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا یا ، قانونی کارروائی کے باوجود اب تک ناکامی کا سامنا ہے۔ صوبائی محتسب برائے خواتین کی دستاویز سے حاصل اعداد شمار کے مطابق رواں سال صوبے سے 527خواتین نے وراثتی حقوق کے عدم تحفظ پر شکایات درج کی ہیں جن میں سے 20کیس نمٹائے گئے۔