• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے نصابی خاکے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 35واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے ماسٹر آف فلاسفی (ایم فل) پروگرام کے لیے ایناٹومی، بایو کیمسٹری، فارماکولوجی، اور فزیالوجی کے شعبوں اور بایو کیمسٹری و فارماکولوجی کے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) پروگرام کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام اسپیسفیکیشن ٹیمپلیٹ 2024 کی متفقہ منظوری دی۔ کونسل نے ہدایت دی کہ تمام ادارے اپنے تعلیمی کیلنڈرز کی تعمیل پیش کریں، اور ساتھ ہی بیسک میڈیکل سائنسز ایس ایم سی کی بورڈ آف فیکلٹی اور سندھ میڈیکل کالج کے شعبہ جات فارماکولوجی، بایو کیمسٹری ، اور فارنزک میڈیسن کے بورڈ آف اسٹڈیز (بی او ایس) کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دی۔ اجلاس میں گزشتہ 34ویں اجلاس کے منٹس اور ادارہ جاتی نصاب کمیٹی (آئی سی سی) کی منظوری بھی دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید