کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کو لچے لفنگوں کی سیاست بنادیا ہے،ماضی میں کبھی سیاسی سطح پر مخالفین کے خلاف اس قسم کی نازیبا زبان استعمال نہیں کی گئی اور نہ ہی اپنے حریفوں پر گالیاں اور حملوں کی سیاست کی گئی،انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ، سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پی ٹی آئی کے کار کنوں نے جو رویہ اختیار کیا وہ حد درجہ افسوس ناک ہے، ان کی گاڑیوں پر حملے نے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے،ان کے بانی پڑھے لکھے ہیں، مگر ان کے کار کنوں نے سیاست کا رخ تبدیل کردیا ہے جس گالم گلوچ،مار دھاڑ کو اس کا اہم جز بنادیا گیا ہے۔