کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع اوچ 35 ترقیاتی کنوئیں سے قدرتی گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں بتایا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ 50 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کی پیداوارکواچ گیس پراسیسنگ پلانٹ سے کامیابی سے منسلک کردیاہے کنواں 100فیصد اوجی ڈی سی کی ملکیت ہے …نوٹس میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کو اوچ 35 ڈیولپمنٹ ویل سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کنویں کو 1،345 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا تھا ۔