• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی ٰکی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، حکومتی رکن احسن رضا نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی اورکہا کہ قاضی فائز عیسیٰ  پر  حملہ کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی، حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فائز عیسیٰ پر حملہ کی منصوبہ بندی کرکے اایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی، دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسیٰ کو اعلی منصب پر فائز کیا۔
ملک بھر سے سے مزید