کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اعلی حکام نے سائبر کرائم کراچی میں تعینات ایک انسپکٹر کی مبینہ غیر ذمہ داری کا سخت نوٹس لیا ہے۔انسپکٹر عامر اسماعیل میمن جب کارپوریٹ کرائم سرکل میں تعینات تھا تو اس کے خلاف بھی کرپشن کی انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر نبیل نے کی اور 17 صفحات کی رپورٹ میں اس کے خلاف کاروائی کی سفارش کی۔ پھر جب اس کی تعیناتی سائبر کرائم سرکل کراچی میں ہوئی نا اہلی کی بنیاد پر کوئٹہ تبادلہ ہوا تو اس نے وفاق، ڈی جی ایف آئی اے، دو ڈائریکٹروں اپنے ساتھی سب انسپکٹر طاہر گجر اور دیگر کے خلاف الزامات لگائے اور عدالت میں پٹیشن دائر کی اور بعد میں واپس لے لی۔