کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے ہموار کرے گی انہوں نے برازیل کے شہر کوریتیبہ میں منعقدہ ہائی پروفائیل 17ویں سمال واٹر اینڈ ویسٹ واٹر سسٹمز اور 9ویں ریسورس اورینٹڈ سینیٹیشن ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی عالمی کانفرنس 10 تا 14 نومبر 2024 تک جاری رہی اس بین الاقوامی پلیٹ فارم کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے عالمی کانفرنس کے موضوع موثر انتظام کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری پر خطاب کرتے ہوئے کراچی کو پائیدار اور جامع پانی کے حل فراہم کرنے میں واٹر کارپوریشن نےکامیاب حکمت عملی اپنائی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف واٹر کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت تاریخی اصلاحات کو آگے بڑھایا بلکہ واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے عالمی شراکتوں کو مزید مضبوط کیا کراچی میں پانی کے نظام میں انقلابی ترقی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے مثبت پیش رفت کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے واٹر کارپوریشن کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ آنے والے وقت میں واٹر کارپوریشن براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے ہموار کرے گی۔