اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق اجلاس پیر 18نومبر کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آ باد میں دوپہر اڑھائی بجے وزیر اعظم کی زیرصدارت ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور روزیر خارجہ اسحاق ڈار ‘ وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب ‘ وزیر داخلہ سنیٹر محسن نقوی ‘ وزیر دفاع خواجہ ااصف ‘ وزیر اطلاعات عطا تارڑ ‘ وزیر قانون سنیٹر اعظم نذ یر تارڑ ‘ پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبر پختونخوا‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ‘ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ‘ ڈی جی آئی ایس آئی ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر ‘ ڈی جی ایم او ‘ ڈی جی ایم آئی ‘ سیکرٹری داخلہ ‘ ڈی جی آئی بی ‘ ڈی جی ایف آئی اے ‘ نیشنل کو آرڈی نیٹر نیکٹا ‘ تمام چیف سیکرٹریز ‘ تمام آئی جیز پولیس شریک ہوں گے۔